پوسٹ آفس پارسل سے لاکھوں مالیت کی ہیروئن بر آمد 

  پوسٹ آفس پارسل سے لاکھوں مالیت کی ہیروئن بر آمد 

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)انٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور جی پی او کے پارسل میں سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی،منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ لکڑی کی ٹرے میں چھپایا گیا تھا۔پارسل فیصل آباد کے رہائشی طاہر محمود کی جانب سے کینیڈا میں میاں سلیم کے لئے بک کروایا گیا تھا۔دوسری کارروائی قصور کے علاقے دینا ناتھ ایڈ مور پٹرول پمپ کے قریب کی گئی جس میں ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران 16.8 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف نے چمن کے رہائشی دو ملزمان زمان شاہ اور احسان اللہ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کیسوں میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...