سٹریٹ کرائم وارداتوں پر قابو پانے کیلئے گشت کو موثر بنایا جائے: سی سی پی او

سٹریٹ کرائم وارداتوں پر قابو پانے کیلئے گشت کو موثر بنایا جائے: سی سی پی او

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی اوز روزانہ تفتیشی افسروں کے ساتھ اجلاس کر کے مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ لیں۔ مقدمات کے چالان تیار کرنے کی شرح بہتر بنائی جائے۔ اقبال ٹاون ڈویعن کے پولیس آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نقب زنی کی وارداتوں کا سراغ لگانے کے لئے الگ ٹیم تشکیل دی جائے۔ سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے لئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر، ایس پی آپریشن اقبال ٹاون کیپٹن(ر) اجمل اور تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ ریکوری پر توجہ دی جائے اور گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل بروقت مکمل ہونا چاہیئے۔ سپروائزری آفیسرز باقاعدگی کے ساتھ تھانوں کا دورہ کریں۔ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز روزانہ مقررہ اوقات میں شہریوں سے لازمی ملیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایک ماہ بعد ڈویعن کے تمام سرکلز کی کارکردگی کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے گا۔ 

مقدمات کو زیادہ دیر التوا میں رکھنا ہرگز قابل قبول نہیں۔ ساونڈ سسٹم اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی