ذہنی و جسمانی صحت کیلئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری،انعام غنی

    ذہنی و جسمانی صحت کیلئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری،انعام غنی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلے فورس کی ذہنی و جسمانی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہیں چنانچہ قومی سطح پر دیگر اداروں کے ساتھ مقابلوں میں پولیس کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال کے علاوہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پولیس کھلاڑیوں کے10تمغے اس حقیقت کا عکاس ہیں کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی صلاحیتوں اور پروفیشنلزم میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں نیشنل گیمز کے فاتح کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے کھلاڑیوں نے پشاور میں ہونے والی33ویں قومی گیمز میں آرچری، ریسلنگ، تائیکوانڈو، ووشو اور جوڈو مقابلوں میں مجموعی طور پر 10تمغے حاصل کئے۔

جن میں اسامہ مصطفے نے آرچری میں سلور میڈل، محمد قربان نے ریسلنگ میں سلور میڈل جبکہ ہارون مسیح، شفقت علی نے برونز میڈل، تائیکوانڈو میں اسد بن طلعت نے برونز میڈل، ووشو میں سراج احمداور محمد انور نے برونز میڈل، جوڈو مقابلوں میں غلام عباس، محمد عابد اور سلیمان طارق نے برونز میڈل حاصل کئے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ انعام غنی نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت اور پریکٹس کا سلسلہ جار ی رکھیں اور کوچز بھی اپنے فرائض بہتری سے سر انجام دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن راہنمائی اور تعاون فراہم کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دیگر قومی اداروں کے ساتھ مقابلے میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے رواں برس باقاعدہ حکمت عملی کے تحت سپورٹس کے مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جائے گا۔ 

مزید : علاقائی


loading...