ایس ایچ او اکبری گیٹ کا انصاف کے برعکس اقدام،متاثرہ شخص ملزم قرار

ایس ایچ او اکبری گیٹ کا انصاف کے برعکس اقدام،متاثرہ شخص ملزم قرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اکبری گیٹ نے بھاری نزرانہ لیکر لڑائی جھگڑے اور گڈز ٹرانسپورٹ  کے اڈے پر قبضہ کرنے کی نیت سے حملہ کرکے تشدد کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا تشدد کا شکار ہونیوالے متاثرہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے مقامی لوگوں نے ایس ایچ او اکبری گیٹ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پولیس، سی سی پی او لا ہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ تھانے کے جلاؤ گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اکبری گیٹ الکریم گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک شہباز احمد نے بتایا ہے کہ وہ جیسے ہی اڈے پر پہنچے ان کے دیرینہ مخالفین نذیر احمد عرف بلا کے ملازمین نے جو پہلے سے ہی مسلح تھے، جان سے مار دینے کی نیت سے حملہ کر دیا اور مجھے زدوکوب کیا،گاڑی سے نکال کر میرا موبائل فون چھین لیا جبکہ گاڑی میں پڑا میرا پستول نائن ایم ایم بھی نکال لیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ اڈے پر میرا اپنے ایک رشتے دار چچازاد کزن نزیر احمد عرف بلا کے ساتھ جائیداد کا عرصہ دراز سے جھگڑا چل رہا ہے۔ مقامی ایس ایچ او کو وقوعہ کے بارے میں تمام صورتحال بتائی گئی اس نے کارروائی کی یقین دھانی کے باوجود مبینہ رشوت  لی،الٹا میرے خلا ف جھوٹاپرچہ دے دیا۔ایس ایچ او اکبری گیٹ انسپکٹرآفتاب نے اس بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ مقد مہ افسران بالا  کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...