چوری، ڈکیتی کی متعد د وارداتیں، نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھین لی گئیں 

چوری، ڈکیتی کی متعد د وارداتیں، نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھین لی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق لیا قت آ با دکے علا قہ میں شبیرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ 55ہز ار روپے کی نقد ی وطلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن۔ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں ما جد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔گلشن راوی کے علا قے میں مجید کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان۔مو چی گیٹ کے علا قہ میں محمو د کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔مغل پو رہ کے علا قہ میں فر از کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات دیگر سا ما ن۔چو ہنگ کے علا قہ سے بشیرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،گڑ ھی شا ہوکے علا قہ میں اعجا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مسلم ٹاؤ ن،جنو بی چھاؤ نی اورشفیق آ با د میں گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن،ریس کو رس،سر ور روڈ،نو لکھا،مستی گیٹ،لا ڑ ی اڈہ،ڈیفنس اے،چو ہنگ،اچھر ہ،شا د ما ن اورلو ئر ما ل میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -