سبزہ زار، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے2مطلوب ملزم گرفتار 

سبزہ زار، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے2مطلوب ملزم گرفتار 

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،انچارج انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار محمد اصغر بھٹی نے بین الاضلاعی اشتہاری ڈکیت گینگ کے2ملزمان چاند سہیل اور دلاور کو گرفتار کرلیا،اشتہاری ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں سیالکوٹ، شیخوپورہ اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 5موٹر سائیکلیں، 4موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکرلیا گیا،ملزمان ایک ضلع میں گن پوائنٹ پر پے در پے وارداتوں کے بعد اپنی جگہ تبدیل کرتے رہتے تھے،اشتہاری ملزمان کا تینوں اضلاع میں ڈکیتی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کرلیا،ایس ایچ او سبزہ زار رضوان خان نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم بلال گرفتارکرلیا۔

،اشتہاری ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا،اشتہاری ملزم فیروز والا پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید : علاقائی


loading...