پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کی سر براہی میں آٹھ رکنی وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور فلور ملز کے درمیان آٹے کے 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 805 روپے مقرر کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی کہ فلور ملز کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔وفد میں رؤف احمد مختار، میاں ریاض احمد، حبیب الرحمن خان لغاری، نواب لیاقت علی خان، افتخار احمد مٹو، حافظ احمد خان، محمد نصراللہ کھوسہ شامل تھے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

کامرس -