فیصل آباد وو من چیمبر آف کامرس نے رکنیت دینے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا
فیصل آباد (یواین پی)وو من چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد نے خواتین کوزیادہ سے زیادہ کاروباری و تجارتی شعبہ سے منسلک کرنے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے چیمبر کی رکنیت حاصل کرنے کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی آبادی کا 53 فیصد حصہ ہونے کے حوالے سے مردوں کے شانہ بشانہ بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں وہیں انہیں چاہیے کہ خواتین تجارت اور کاروبار سے منسلک ہو کر ملکی معاشی ترقی اور اقتصادی استحکام میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔
تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر قومی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کرتے ہوئے غربت و بیروزگاری سے پاک کیا جا سکے۔وو من چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کی صدر قر ا العین نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ خواتین نا معلوم وجوہات کی بنا پر کاروبار اور تجارت کے شعبہ میں آنے سے گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں لیکن اب چونکہ ان کیلئے ایک مضبوط، مؤثر، منظم، فعال، مربوط پلیٹ فارم کی صورت میں وومن چیمبر موجود ہے اسلئے انہیں کسی گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ کے بغیر کاروبار ی دنیا میں بھی آنا چاہیے۔