وفاقی چیمبر ٹریڈ باڈیز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا: روحی رضوان
لاہور (لیڈی رپورٹر) تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔بہاولپور چیمبر سمیت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔ فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کئے جائے گے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی نائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں بہاولپور چیمبر کے وفد کے ایف پی سی سی آئی لاہور آفس دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے بہاولپور چیمبر کے وفد کے ارکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہاکہ بہاولپور چیمبر ایل سی سی آئی کے آر اینڈ ڈی سکیشن سے فائدہ حاصل کرئے،بہاولپور چیمبر کا وفد لاہور چیمبر کا بھی دورہ کرئے۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر جاوید اقبال چوہدری نے کہاکہ بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور جنوبی پنجاب میں ایکسپو سنٹر کے قیام کے لیے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرے۔جنوبی پنجاب کو ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے۔بہاولپور میں جیب ریلی کے ساتھ ٹریڈ فیئر کے انعقاد کے لیے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرئے۔ ایف پی سی سی آئی اور ٹی ڈیپ کی نمائشوں اور وفود میں بہاولپور چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔لاہور چیمبر کے سابق صدر و ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں نے کہاکہ پنجاب کی کاروباری برادری کے مسائل حل کروانے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرئے گئے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد ارشد، ویمن چیمبر لاہور کی سنیئر نائب صدر شگفتہ رحمن، قیصرہ شیخ، ایل سی سی آئی کے سابق صدر محمود احمد،مبشر حسین،ملک محمد اعجاز و دیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔