ہواوے نے وائے9 سمارٹ فون پر ی آرڈر بکنگ کیلئے پیش کردیا

      ہواوے نے وائے9 سمارٹ فون پر ی آرڈر بکنگ کیلئے پیش کردیا

  



لاہور(پ ر) ہواوئے کی روایت ہے کہ اچھی اشیاء کو بہترین بنا کر پیش کرتا ہے، لہٰذا درمیانی قیمت میں دستیاب ہواوئے کے جدید ترین اسمارٹ فون - Y9 پرائم2019 کو ایک بار پھر، پری آرڈر بکنگ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے، لیکن اس بار یہ فون 64GB اضافی میموری کے ساتھ دوبارہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔جبکہ اس نئے ماڈل میں وہ تمام جدید ترین خصو صیات شامل ہیں، جن کے باعث یہ سنہء 2019 کا بہترین اسمارٹ فون مانا گیا تھا۔ پری آرڈر بکنگ کاآغاز، جمعہ 10 جنوری2020 سے شروع ہو کر جمعرات 16 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔اس دوران بکنگ کروانے والے صارفین کو ہواوئے کا بلو ٹوتھ اسپیکر مفت دیا جائے گا، جس کی مارکیٹ میں قیمت 5000 ر وپئے ہوتی ہے۔گذشتہ سال، اسی فون نے بہت سے اعزازات جیتے اور صارفین کا مکمل اعتماد حاصل کیا۔اس قیمت میں اتنی مقبول خصوصیات پیش کر کے اس فون نے متعدد نئے ریکارڈز بھی قائم کئے ہیں۔اس نئے ماڈل میں اضافی کارکردگی کے ساتھ ساتھ، ہواوئے کا جدید ترین 16MP, Auto Pop-up کیمرہ نصب ہے اور 6.59 انچ کی الٹرا فل ویو ڈسپلے اسکرین بھی موجود ہے، جبکہ اس میں دیگر شاندار صلاحیتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اب یہ 64GB گنجائش والا ماڈل صارفین کو بہت سی جدید ٹیکنالوجیز کا لطف فراہم کرے گا، جو کہ صرف ہواوئے کی مصنوعات میں پائی جاتی ہیں۔ ہواوئے کا مستند Bezel-Free تجربہ:ہواوئے Y9 پرائم2019 نے خوبصورتی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

، کیونکہ اس کی ساخت میں کوئی؛ گھاؤ، درز، نشان، یا سوراخ دکھائی نہیں دیتا۔ مستقبل کا جدید ترین انداز، Wholly Immersive Viewing کا دلکش تجربہ، اس فون کی ہموار ترین، شفاف اسکرین کی سطح کے باعث مزید پر کشش محسوس ہوتا ہے۔ اس میں 19.5:9 کے ایسپیکٹ ریشیوسے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔جبکہ اس میں 6.59 انچ کی Ultra Full View ڈسپلے اسکرین موجود ہے، جو فون کی مجموعی سطح کا 91 فیصد حصہ پر پھیل کر نتہائی حسین ڈیزائن اور بین الاقوامی معیار کی حساسیت پیش کرتی ہے۔پاپ اپ کیمرہ جو انتہائی کم روشنی میں بھی نہایت دلکش تصاویر کھینچتا ہے:اس نئے فون میں ہواوئے نے اپناجدید ترین 16 میگا پکسل کیمرہ نصب کیا ہے، جو اعلیٰ ترین کارکردگی کے لئے f/1.8 اپرچر سے مزیّن ہے۔ اس جدید اپرچر میں میں روائتی اسمارٹ فونز میں نصب f/2.2 اپرچر کے مقابلے میں، 50 فیصد اضافی روشنی داخل ہو سکتی ہے، لہٰذا، یہ فوری طور پر بہتر فوکّس کرتے ہوئے، نہایت شفاف اور دھندلاہٹ کے بغیر تصاویر لیتا ہے۔ اس فون سے لی ہوئی سیلفی تصاویر میں بھی عکاسی اور معیار بہت اعلیٰ ہوتا ہے۔ آرٹفیشل انٹیلی جنس (AI)کے ذریعے اس فون کے کیمرہ میں image-stabilization کے algorithms بھی شامل کئے گئے ہیں، تاکہ تصاویر اور ویڈیوز میں زیادہ استحکام پیدا ہو۔ فون کی پچھلی جانب 16MP+8MP+2MP کا ٹرپل AI کیمرہ موجود ہے، جو حیرت انگیز تصاویر کھینچ سکتا ہے۔بیٹری کی طویل کارکردگی کے باعث مسلسل استعمال ممکن ہے:یہ اسمارٹ فون 12nm Kirin 710F پراسیسر پر مبنی ہے، جو 4000 mAh کی طاقتور بیٹری کے باعث مسلسل کارکردگی دکھاتا ہے۔اس کے علاوہ، 4GB اور 64GB کی میموری اسٹوریج کے باعث، اس فون کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ 4D گیمنگ ٹیکنالوجی:ہواوئے کی جدید ترین تحقیق اور ایجادات کی بدولت، ہواوئے Y9 پرائم میں AI کی ذہانت شامل کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ زیادہ بہتر اندازمیں کر سکتے ہیں۔ یہ فون مقبول ترین گیمز کی بہت سی مختلف صورتحال کو پہچان کر، حقیقت سے قریب ترین،احساسات پیش کرتا ہے، مثلاً: ری لوڈنگ، ری کوائل اور کسی دھماکے کا جھٹکا اور لہریں۔ سنسنی خیز لمحات میں گم رہیں اور گیم میں مہارت پیدا کریں۔پری آرڈر بکنگ کے ذریعے، اس فون کو صرف 31,999 روپئے کی باکفایت قیمت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔صارفین تین حسین رنگوں میں سے اپنے پسندیدہ رنگ میں اس فون کا انتخاب کر سکتے ہیں، یعنی؛ مڈنائٹ بلیک، سیفائیر بلو اور ایمرالڈ گرین۔ ہر رنگ صارف کی منفرد شخصیت اور عزائم کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، بکنگ کروانے والے ہر خریدار کو ہواوئے کا بلو ٹوتھ اسپیکربالکل مفت دیا جائے گا، جس کی بازار میں قیمت 5,000 روپئے ہے۔** یہ پیشکش صرف پری آرڈر بکنگ کروانے والے صارفین کے لئے ہے۔ مفت تحائف " پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد بر دئیے جائیں گے۔

مزید : کامرس