کاشتکاروں کیلئیکسان کارڈ متعارف کروا رہے ہیں، صوبائی وزیر خوراک

  کاشتکاروں کیلئیکسان کارڈ متعارف کروا رہے ہیں، صوبائی وزیر خوراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے کسان بورڈ پاکستان کے دو رکنی وفدنے ملاقات کی۔جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل کسان بورڈ پاکستان شوکت علی چدھڑ اور سینئر نائب صدر کسان بورڈ پاکستان میاں فاروق احمد شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر فوڈ واجد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک نے میٹنگ کو بتایا کہ صوبائی حکومت گنے اور گندم کی امدادی قیمت (Support Price) بڑھانے کے ذریعے استعمال کنندہ (End Consumer)پر مزید بوجھ نہیں ڈالناچاہتی۔حکومت چینی کا ریٹ گنے کی پیداور اور لاگت کے تناسب سے تھرڈ پارٹی کے ذریعے مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر پہلی بار گندم اور گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اورکاشتکاروں کواْن کی اجناس کا بروقت اور پورا معاوضہ دلوایا ہے اور اْنہیں مڈل مینوں کے استحصال سے بچانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں کاشتکاروں سے 33 لاکھ میٹرک ٹن گنا خریدنے کا ٹارگٹ پورا کیا اور اب آٹے کا ریٹ مزید 3 روپے کم کیا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کسان کارڈ متعارف کروا رہے ہیں۔ سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کسان بورڈ پاکستان کی قابل عمل تجاویز پر غور کرے گی۔قبل اَزیں وفد کے اراکین نے گنے کی امدادی قیمت 250 روپے فی من اور گندم کی امدادی قیمت 1500 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

کامرس -