سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کامختلف دفاترکا اچانک دور ہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور (نارتھ) اورپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اچانک دور ہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ جو بھی افسران و سٹاف غیر حاضر ہوں اور وقت کی پابندی نہ کریں انہیں معطل کیا جائے۔ سیکرٹری لیبر نے دفاتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ مزید برآں صفائی کے معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر کے ریکارڈ کو بہتر انداز اور حفاظت سے رکھنے کیلئے فوری طور پر ریکارڈ روم بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کیلئے ہر افسر و عملہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے انجام دینا ہو گا