فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریل زون بنانے کا آغاز ہو گیا: فیڈ مک

فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریل زون بنانے کا آغاز ہو گیا: فیڈ مک

  



فیصل آباد(اے پی پی)سی پیک کے تحت بننے والے ملک کے پہلے ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ساہیانوالہ انٹر چینج موٹر وے ایم تھری فیصل آباد میں 400 ایکڑ رقبہ پر الگ فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریل زون بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں پہلے سے کام کرنے والے پروڈکشن یونٹس کی اکنامک زون میں منتقلی کے لئے پانچ ایکڑ کا ایک،4 ایکڑ کے 46، تین ایکڑ کے 15، دوایکڑ کے 45، ایک ایکڑ کے 58 اور آدھے ایکڑ کے 12پلاٹ طلب کر لئے گئے ہیں نیز نئے فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریل یونٹس کے قیام اور مذکورہ شعبہ میں مزید سرمایہ کاری اس سے الگ ہو گی۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی (فیڈمک) کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈمک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فاؤ نڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری کیلئے الگ زون بنایا جائے گا کیونکہ اس سلسلہ میں فاؤنڈر ی اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کو ابتدائی طور پر 400ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر رہائشی آبادیوں میں موجود صنعتی یونٹس کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی منتقلی سے جہاں ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل میں کمی آئے گی وہیں انڈسٹری کو فیڈمک کے اکنامک زونز میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کے سبب اپنی پیداوار کو بڑھانے اور معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فاؤ نڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ ان کے اراکین کو اپنے پروڈکشن یونٹس شہر کے مختلف مقامات سے فیڈمک کے سپیشل اکنامک زون میں منتقل کرنے کیلئے 5  ایکڑ کا ایک، 4  ایکڑ کے 46، تین ایکڑ کے 15، 2 ایکڑ کے 45، ایک ایکڑ کے 58 اور آدھے ایکڑ کے 12پلاٹ درکار ہیں جس کیلئے ہوم ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد  فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریل زون کے قیام کو عملی شکل دے دی جائے گی۔

مزید : کامرس