ایچ بی ایل پاکستان پولو کپ آج سے شروع ہوگا

ایچ بی ایل پاکستان پولو کپ آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایچ بی ایل پاکستان پولو کپ 2020ء بارش سے متاثر ہونے کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہوگا۔ جمعتہ المبارک کو تمام ٹیموں میں پنلٹی شوٹ آؤٹس ہوں گی جس کے بعد دونوں پولز کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا جن کے درمیان ہفتہ کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق پولو سیزن ہائی گول میں ہے۔ آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں دس ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک غیرملکی پروفیشنل پولو کھلاڑی شریک ہے۔ ایران، ارجنٹائن، انگلینڈ کے کھلاڑی مختلف ٹیموں میں کھیل رہے ہیں جو کہ پاکستان کیلئے خوش آئند بات ہے۔ ملک عاطف یار ٹوانہ نے حبیب بینک لمیٹڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تاریخی پاکستان پولو کپ سپانسر کیا۔

دس ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا۔ پول اے میں بی این پولو ٹیم، باڑیز، ماسٹر پینٹس بلیک، پلاٹینم ہومز اور ڈائمنڈ پینٹس بلیوکی ٹیمیں شامل ہیں۔ آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے بی این کا مقابلہ باڑیز سے پنلٹی شوٹس کے ذریعے ہوگا۔ دوپہر 2.15 پر ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ پلاٹینیم ہومز کے ساتھ ہوگا۔ اسی طرح پول اے اور پول بی میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے آپس میں امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلیں گی۔