آپکی ہر خواہش پوری کر دی حارث رف کا سٹین کو پیغام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)میلبورن سٹارز میں شامل پاکستانی فاسٹ بالر حارث رف نے ڈیل سٹین کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے۔لاہور قلندرز کی دریافت حارث رف آج کل بگ بیش میں دھوم مچا رہے ہیں، میلبورن سٹارز سے کھیلتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔بگ بیش کے 4 میچز میں 13 وکٹیں اڑا چکے حارث رف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بالر ڈیل سٹین کو دیئے پیغام میں لکھا کہ آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے
، تیز بالنگ کی، ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی میچ قرار پایا۔حارث رف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں مستقبل میں بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ حارث رف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بالنگ کرانا ہے۔اس سے قبل وہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو ئے۔