ویمنزٹی 20ورلڈکپ ٹرافی کا سفر باضابطہ سڈنی سے شروع

ویمنزٹی 20ورلڈکپ ٹرافی کا سفر باضابطہ سڈنی سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(یواین پی)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر باضابطہ طور پر گزشتہ روز سڈنی کے بونڈی بیچ سے شروع ہوگیا جو آسٹریلیا کے 40 مختلف مقامات پر رونمائی کیلئے 14 ہزار کلومیٹرز کا سفر طے کرے گی اور بورال، نیو کیسل، برسبین، پرتھ، کینبرا، ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ سمیت دیگر کئی شہروں کا دورہ کرے گی اور جن شہروں میں اس کی رونمائی ہونا ہے وہاں بھی شائقین بہت پرجوش ہیں۔