سڈنی تھنڈر کے آف سپنر کرس گرین غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل

سڈنی تھنڈر کے آف سپنر کرس گرین غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل

  



سڈنی(یواین پی) سڈنی تھنڈر کے آف سپن باؤلر کرس گرین کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا گیا جس کے بعد انکو بگ بیش لیگ کے آئندہ  میچ کیلئے تھنڈر کی ٹیم سے دستبردار کر دیا گیا ہے۔گرین کے حوالے سے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی شکایت فیلڈ امپائر ناتھن جان سٹون، مائک گراہم سمتھ اور تیسرے امپائر پال ولسن نے 2 جنوری کو سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کے مابین ہونے والے میچ کے بعد کی تھی۔اس کے بعد پروٹوکول کے مطابق 5 جنوری کو نیشنل کرکٹ سنٹر میں ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں واضح ہوا کہ گرین نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کا مظاہرہ کیا تھا۔گرین اب فوری طور پر آسٹریلیا سے چلنے والے کسی بھی میچ میں کم سے کم 90 دن تک باؤلنگ نہیں کرسکیں گے جس کے بعد وہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے اہل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی