اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ، آسٹریلیا برطانویہ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا 

    اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ، آسٹریلیا برطانویہ کو ہرا کرسیمی فائنل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(یواین پی)آسٹریلوی ٹینس ٹیم اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ برطانوی ٹیم کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل راؤنڈ ”کل“ہفتہ کو سڈنی کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔