ایئر لنک کمیونیکیشن کی پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری

ایئر لنک کمیونیکیشن کی پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری

  



لاہور(پ ر)ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ (ایئر لنک) پاکستان میں موبائل فون کی سب سے بڑی اور معروف کمپنی ہے جس کے ملک بھر میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 5 ہزار سے زائد ریٹیلرز اور 1100 سے زائد ہول سیلرز شامل ہیں۔ ایئر لنک پاکستان میں سام سنگ، ہوا وے، ٹیکنو اور Itel موبائل فونز کی آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر ہے۔ ایئر لنک پاکستان میں آئی فون کا واحد آفیشل سورس اور ڈسٹری بیوٹر بھی ہے۔ ایئر لنک نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان 9 جنوری کو لاہور میں شنہوا مال میں واقع ایئر لنک کے فلیگ شپ اسٹور پرکیا گیا۔ 2020ء پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن ہوگا۔ میڈیا میں اس شراکت داری کا اعلان ایئر لنک کے اسٹور پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ایئر لنک کے سی ای او مظفر پراچہ نے کیا۔ ایئر لنک پشاور زلمی کے اہم سپانسرز میں شامل ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہے اور جوش و جذبہ کے ذریعے نوجوانوں کے مفادات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کرکٹ پاکستان کا سب سے بڑا جذباتی کھیل ہے۔

 اور ایئر لنک اس قومی جنون کا حصہ بننے پر فخر کرتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر لنک کے سی ای او مظفر پراچہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو پاکستان کا مثبت چہرا پیش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرنا خوشی کی بات ہے جو پاکستان کے عوام کے مابین بہادری، جوش و جذبے کا مظہر ہوگی۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو تمام طبقات کے لوگوں کو ٹیم کے طور پر کام کرنے اور اس جذبے کو کھیل میں شامل کرنے کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔ ایئرلنک پشاور زلمی کے چیمپئنز کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی کیونکہ کرکٹ ہمیشہ کمپنی کے بہت قریب رہی ہے۔ 

 شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے  پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایئر لنک کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں کرکٹ میں ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں کرکٹ کا جذبہ بہت زیادہ ہے اور ہم کھیل کے میدان اور اس سے باہر دونوں جگہوں پر اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ ملک میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس نے بہت سے نوجوان کرکٹرز کے خواب پورے کئے ہیں جو ایک اسٹار بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نے عالمی سطح پر پاکستانی کرکٹ کی ساکھ کو بھی بلند کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 20 فروری 2020ء سے 22 مارچ 2020ء کے درمیان ہونا ہے۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...