پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا

    پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انڈر 16,14,12,10,8,6اور18کے کھلاڑیوں کا بہترین کھیل اور جوش وخروش دیکھ کر یقین ہے کہ ان میں سے سٹار بنیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے ماضی میں ٹینس کے کھیل میں ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا میں ملک کا نام رشن کیا ہے ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کروائیں گے تاکہ ٹینس کے میدان میں ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کے دوسرے روز اپنے بیان میں کیا ہے باغ جناح لان ٹینس اکیڈمی میں دوسرے روز انڈر 6سے لیکر انڈر18تک مقابلے ہوئے،کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کے دوسرے روز ہونیوالے مقابلوں میں مینز سنگلز کے پری کوارٹر میں احمد کلیم نے انعام عارف کو6-0,6-0سے ہرایا، میاں بلال نے امتیاز ریاض کو6-3,6-3سے شکست دی، فیاض خان نے عاقب صابر کو6-1,6-0سے ہرایا، نعلین عباس نے کامران قریشی کو 6-2,6-1سے شکست دی، سکندر حیات نے حسن کامران کو 6-1,6-2سے شکست دی، رانا ہمایوں نے زین چودھری کو6-4,6-0 سے ہرایااورزریاب پیرزادہ نے جواد زاہدکو7-5,6-3 سے شکست دی جبکہ بوائز انڈر 18پری کوارٹر میں زین چودھری نے خضر محبوب کو8-6سے ہرایا، حارث نے احتشام عارف کو 8-7سے شکست دی، حسن علی نے شاہل دوراب کو8-6سے ہرایا اور احمد عامر نے عفہم رانا کو 8-3سے شکست دی جبکہ انڈر 16بوائز پری کوارٹر میں فیضان نے اسد زمان کو 8-2سے ہرایا، شاہل دوراب نے حارث کو 8-3سے شکست دی، حمزہ جواد نے سعید سلیمان کو8-2سے ہرایااور حسن علی نے احتشام عارف کو8-1سے شکست دی۔

انڈر 12بوائز پری کوارٹر میں امیر مزاری نے علینہ سلیمان کو8-0سے ہرایا،عبداللہ ساجد نے یاسر تارڑ کو8-2سے شکست دی، منیب مجید نے اسماعیل آفتاب کو8-1سے ہرایا، عبداللہ یوسف نے زیرق مصطفی کو8-2سے شکست دی، ہمایوں نے عبداللہ پیرزادہ کو 8-1سے ہرایااور ابوبکر خلیل نے جنت خلیل کو8-4سے شکست دی،انڈر 10بوائز پری کوارٹر میں عفاف سلیمان نے مبین کو8-3سے ہرایا، عمر جواد نے محمد علی کو 8-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے دن ہونیوالے مینز سنگلز کے مقابلوں میں میں انعام عارف نے حرم زاہدکو6-2, 6-4, سے ہرایا،زین نے احتشام ستارکو6-4, 6-3, سے شکست دی،عاقب صابر نے عمیر جاوید کو 6-0, 6-0سے ہرایا،کامران قریشی نے جہانزیب کو6-2, 6-2, سے ہرایا،زریاب پیرزادہ نے طہٰ کو شکست دی،جواد زاہد نے عتیق حسین کو7-5, 6-1سے ہرایا اورحمزہ نے عمر مہندی کو 6-2, 6-2 سے شکست دی،پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کے تمام کیٹیگریز کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلزکل کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی