سعودی عرب میں پہلی بارمیں خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد

سعودی عرب میں پہلی بارمیں خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد

  



ریاض (این این آئی)سعودی اسپورٹ فیڈریشن کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔سائیکلنگ ریس 3 مرحلے پر مشتمل تھی جس کی فاتح نادیہ شوکدی قرار پائیں۔کھیل کے پہلے مرحلے میں بھی نادیہ شوکدی نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور پہلے نمبر پر رہیں جبکہ فلوریا مارٹیا دوسری اور الہم زید نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ریس کے دوسرے مرحلے کا کھیل بھی عمدہ رہا، فلوریا مارٹیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیریز کا فائنل اور اختتامی مرحلہ الخوبر میں ہوا جہاں نادیہ شوکدی نے حریف کو پیچھے چھوڑ دیا اور تاریخی فتح بھی اپنے نام کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...