ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری

ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری

  



ہوبارٹ(یواین پی)ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 27 واں ایڈیشن 13 جنوری 2020 کو آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں امریکا کی سوفیا کینن ویمنز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کا 27 واں ایڈیشن ہوگا جو ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 13 جنوری سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 18 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی