شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، سری لنکن وکٹرکیپر کوسل پریرا 

شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، سری لنکن وکٹرکیپر کوسل پریرا 

  



 پونے (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بھارت کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...