حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کی، مستقبل ہمارے ساتھ ہونگے: وقار یونس

    حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کی، مستقبل ہمارے ساتھ ہونگے: وقار یونس

  



لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت حاصل کرنے والے حارث رف اب اپنی عمدہ بولنگ کے ساتھ بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس لاہور قلندرز کے حارث رف کے معترف ہو گئے۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بی بی ایل میں حارث رف نے شاندار کارنامہ انجام دیاہے۔وقار نے لکھا ینگ مین، اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرو، مستقبل قریب میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہیٹ ٹرک پر حارث رف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ابھی تو شروعات ہے،پیسر کا مستقبل بہت روشن ہے،ہمارے لیے اطمینان کی بات ہے کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کہتے ہیں کہ حارث رف کی ہیٹ ٹرک فخر کا لمحہ ہے اور اس کا کریڈٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے۔                      

ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز اور کیرولین وزنائیکی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں آج مد مقابل ہونگے 

آکلینڈ (این این آئی)امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں (آج) جمعہ کو مدمقابل ہورنگے۔نیوزی لینڈ میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 35 ویں ایڈیشن میں امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ڈنمارک کیرولین وزنائیکی ویمنز ڈبلز سیمی فائنل راؤنڈ میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔

 ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں انکا مقابلہ بلجیم کی جوڑی سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی