ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8مسمار، 2سیل، منی پٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی 

 ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8مسمار، 2سیل، منی پٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ اور انفورسمنٹ کے عملے نے مسلم ٹاؤن،گلبرگ،جوہر ٹاؤن اورعلامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے آٹھ عمارتیں مسمار اور دو سربمہر کر دیں۔ مسلم ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 15 پر تعمیر شدہ عمارت جبکہ لبرٹی مارکیٹ میں مسجد سے ملحقہ غیر قانونی دکان کو مسمار کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 313 مقامات کو چیک کیا گیااور72 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 57 ہزار 500روپے کے جرمانے عائدکراتے ہوئے16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا  اور17 افراد کو حراست میں لے کر05 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے پٹرول اسٹیشنز کی چیکنگ کی، 05 پٹرول اسٹیشنز کی نوزلز کو سیل کر دیااور90000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور آئل ایجنسی کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔ اے سی کینٹ نے 03 دکانوں اور 01 آئل ایجنسی کو سیل کر دیا۔