لیسکو  ریجنل ٹریننگ سنٹر میں اسسٹنٹ مینجرز کی تربیتی ورکشاپ

  لیسکو  ریجنل ٹریننگ سنٹر میں اسسٹنٹ مینجرز کی تربیتی ورکشاپ

  



لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں بیسک منیجیریل سکلز کے عنوان سے ایک روزہ ٹریننگ منعقد کی گئی۔جس میں لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے35  اسسٹنٹ منیجرز نے شرکت کی۔اس ٹریننگ کے لئے خصوصی طور پر پاکستان سوسائٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے ٹرینرخرم خان کو دعوت دی گئی جنہوں نے ٹریننگ کے شرکاء  کو مڈل مینجمنٹ کے بارے لیکچر دئیے۔ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی منیجر ٹریننگ اخترحسین بھٹی، پرنسپل آر ٹی سی شعیب عاصم  اور ڈپٹی منیجر ٹرینگز محمود اسلام، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی منیجر ٹریننگ اخترحسین بھٹی نے ٹریننگ کے شرکاء  سے خطاب میں کہاکہ اچھی مینجمنٹ کے لیئے لیڈرمیں بائنڈنگ پاور ہونی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1