مولانا عبدالرؤف مکی عارضہ قلب کے باعث مکہ مکرمہ کے ہسپتال داخل
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالرؤف مکی دل کے عارضہ اور علالت کے سبب مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے مرکزی نا ئب امیر مولانا عبدالرؤف مکی کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار اور دعائے صحت کی اپیل کی ہے