ایل ڈبلیو ایم سی کابارش کے بعد شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن
لاہور(جنرل رپورٹر)چیئر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر بارش کے بعد شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔صفائی آپریشن کے دوران محکمہ کے تمام افسران و ورکرز فیلڈ میں مو جودتھے۔بارش کے دوران شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام چوکنگ پوائنٹس سے نکاسی آب کو یقینی بنانا گیا۔
اور بر وقت کلئیر کیا گیا۔اس حوالے سے تمام تر مشینری اور ورکرز متعین کردہ چوکنگ پوائنٹس پر تعینات رہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لا ہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران اور عملہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیت فرا ہم کرنے کیلئے سر گرم عمل ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے بر وقت ازالہ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔