حکومت سرمایہ کاری کے فرو غ کے لئے کوشاں ہے،چوہدری خلیل

حکومت سرمایہ کاری کے فرو غ کے لئے کوشاں ہے،چوہدری خلیل

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پی کے جے گروپ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ میں اس بات کو سراہتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لے کاروباری دوست ماحول فراہم کر رہی ہے۔گزشتہ روز چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ٹریڈ تنویر الیاس خان نے بھی اس عزم کا اظہا ر کیا ہے کہ عمران خان ملک میں حقیقی طور پر سرمایہ کاری کے خواہاں اور سرمایہ کاروں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں پیش پیش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں صنعتکاروں اور اعلیٰ بزنس مینوں کی شمولیت اس بات کا اظہار ہے کہ عمران خان ملک میں معیشت کی بحالی کے لئے کس قدر سنجیدہ ہیں،جب تک ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو گی ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو فوری ریلیف کے اقداما ت کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...