میٹرو بس کرایوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

    میٹرو بس کرایوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔شہبازشریف کے دور کرایہ 20روپے وصول کیا جاتارہا۔سابقہ دور میں میٹرو بس کامیابی سے شہریوں کو سستی اور معیار ی سفری سہولت فراہم کرتی رہی۔

بزدار حکومت نے پہلے میٹرو بس کا کرایہ 30روپے تک کیا۔اب گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے غریب دشمن حکومت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے میٹرو بس کا کرایہ 40روپے کردیا ہے۔لاہور میں پہلے ہی 29روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔غریب عوا م پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر مہنگے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔بزدار حکومت نے واحد سستی سفری سہولت بھی ختم کردی ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔میٹرو بس کے پرانے کرایے بحال کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...