میٹرو بس پر سبسڈی کاخاتمہ عوام دشمن اقدام ہے،ذکر اللہ مجاہد

میٹرو بس پر سبسڈی کاخاتمہ عوام دشمن اقدام ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ میٹرو بس کا کرایہ 40 روپے کرنا غریبوں سے سفری سہولیات چھیننے کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ وسطی لاہور کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور حاجی ریاض الحسن، سیکرٹری علاقہ وسطی جماعت اسلامی لاہور شعیب یعقوب،سیکرٹری پی پی 158 احمد رضا بٹ، امیر جماعت اسلامی پی پی 152 عدنان مصطفی چھٹہ،سیکرٹری پی پی 152 نصیر احمد کمال و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے دن بدن عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے۔ حکومت نے سترہ ماہ میں عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔حکومت نے بجلی، گیس، ایل پی جی، پیٹرولیم منصوعات کے اضافے کے بعد میٹرو بس کے کرایے میں اضافہ کر کے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی بجائے ان میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1