عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے،فضل الرحیم اشرفی

عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے،فضل الرحیم اشرفی

  



لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی راہنماء مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات کی وفد میں مولانا عتیق الرحمن، قاری محمد اقبال، مولانا احسان اللہ، پروفیسر محمد فاروق اور مولانا اسداللہ موجود تھے مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کو یکم مارچ کو ایوان اقبال میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی صدارت اور خطاب کی دعوت دی،مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ اور آخرت میں نجات اور شفاعت رسولؐ کا بہترین ذریعہ ہے مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے باہمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں مکہ مکرمہ سے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ)مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا پیر شکیل اختر، مفتی اختر حسین،مولانا شفیق الرحمن وجھوی، مفتی محمد رضوان اور مولانا قاری احمد علی ندیم سمیت دیگر دینی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و راہنماء شرکت و خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1