دی میڈیا فاؤنڈیشن پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے،صائمہ جاسم
لاہور(لیڈی رپورٹر)سماجی تنظیم دی میڈیا فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر صائمہ جاسم نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کئی سالوں سے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کا م کررہی ہے۔ اسی تنظیم کے تحت چلنے والے مختلف پروجیکٹس میں اس بات پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں رہنے والے تمام انسانوں کے درمیان کسی بھی قسم کے تفرقات سے الگ مشترکات کو عام کیا جاسکے اور ان کے مذاہب اور رسوم کے ساتھ ساتھ ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکے تاکہ پاکستان میں ایک پرامن معاشرے کی بنیاد کیلئے راہیں ہموار کی جاسکیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر کے مطابق تمام لوگ اپنے اپنے مذاہب کی تکمیل کیلئے آزاد ہیں کے سنہرے الفاظ کی روشنی میں یہ تنظیم اس ملک میں ایک پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔جنوبی پنجاب میں جاری پروجیکٹ کمیونٹی پیس لیڈرز میں اسی بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ تمام مذاہب و مسالک کے ماننے والے ایک امن کے نقطے پر اکھٹے ہوجائیں اورفروغ امن کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔