پوری قوم کو فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،لیلمہ خان

پوری قوم کو فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،لیلمہ خان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لیلمہ خان فاونڈیشن کے زیر اہتما م گزشتہ روز ”ذہنی معذور بچو ں کو درپیش چیلنجز“کے حوالے سے فری سیشن کا اہتما م کیا گیا جس میں چیئرپرسن لیلمہ خان، سوشل ایکٹیوسٹ عائشہ ملک اعوان ودیگر شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئر پرسن لیلمہ خان نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آ ج کے فری سیشن کا مقصد عوام میں آگا ہی پیدا کر نا ہے کہ ہمیں سپیشل بچو ں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیا ر کر نا چا ہیے، ہما رے رویو ں کی تبدیلی سے ہی ان بچو ں کی ذہنی معذروی پر با آسا نی قا بو پا یا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سما جی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے اور معاشرے میں بسنے والے سب افراد کو ایسے فلا حی کا مو ں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردا د ادا کر نا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ میری ہر ممکن کو شش ہے کہ میں اپنے مشن کو تیزی سے پورے ملک میں متعارف کرواؤں تاکہ انٹرنیشنل سطح پر یہ پیغا م دیا جا سکے کہ ہم جیسے لو گ اپنی کمیونٹی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1