لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی مہم میں نمایاں کردارادا کیا،سارہ اسلم

    لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی مہم میں نمایاں کردارادا کیا،سارہ اسلم

  



لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ڈینگی کانفرنس کے پہلے دن محکمہ سوشل سیکورٹی کے وفد نے سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔ وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر بابر بندیشہ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا،ڈائریکٹر میڈیکل ہیڈ کوارٹر خالد محمود اور دیگر سوشل سیکورٹی افسران شریک تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور کانفرنس میں شریک ماہرین سے ملاقات کی۔سیکرٹر ی لیبر سارہ اسلم نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی تدارک میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔لیبر سے منسلک تمام دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ناصرف صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ آگاہی پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1