صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا،راغب حسین نعیمی

صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا،راغب حسین نعیمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا۔۔صوفی اصغرعلی نقشبندی دین سے گہرا لگاؤرکھنے والے درویش صفت انسان تھے۔صوفی ازم کوفروغ دے کرہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالا جاسکتاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں علماء ومشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹربدرمنیر سیفی کے والدگرامی صوفی اصغرعلی نقشبندی سیفی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے معروف ماہرتعلیم پروفیسر نذیر حسین،ڈاکٹربدر منیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سیمینار میں جامعہ نظامیہ کے مدرس علامہ محمداکرام اللہ بٹ،جامعہ فخرالعلوم کے ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمدارشد نعیمی،جامعہ فاروقیہ رضویہ کے ناظم علامہ مفتی اکبر ساقی،علامہ محسن حسن نقشبندی،علامہ محمدریحان قادری،علامہ احسان الحق،بزم نعیمیہ کے صدرمولانا سعید احمدنقیبی،پیر فاروق احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔سیمینار سے قبل صوفی اصغرعلی نقشبندی سیفی کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ نعیمیہ کے طلبہ نے قرآن خوانی بھی کی اورآخرمیں علامہ ڈا کٹرراغب نعیمی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعابھی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...