عدم برداشت کا کلچر ختم کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،اعجاز عالم

عدم برداشت کا کلچر ختم کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،اعجاز عالم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر ابھی بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ نئے پاکستان میں عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ کاوشوں سے بالخصوص نوجوانوں میں رواداری،ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اور ہمیں اپنی نوجوان نسل کیلئے ایسے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوں گے جدھر وہ مثبت ماحول کی طرف گامزن ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز نیو منسٹر بلاک آفس میں بشپ سبسٹین شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔سبسٹین شاہ نے امن و محبت کے فروغ کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہر مذہب میں انسانیت کا مشترکہ پیغام موجود ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں اتحاد،رواداری اور امن کو فروغ دینے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عنقریب ایک تقریب منعقد کرنے جا رہے ہیں جدھر رواداری اور محفوظ پنجاب کے نام پر ایک پراجیکٹ کا افتتاح کیا جائیگا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ملکر آگے بڑھا جا سکے اور پاکستان کو پر امن ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1