اداکار داینال راحیل اور فریال محمودکا شادی کرنے کا فیصلہ

  اداکار داینال راحیل اور فریال محمودکا شادی کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار داینال راحیل اور فرریال محمود کی دوستی پیار میں بدل گئی ہے جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے سال کے آغاز پر ہی کئی فنکاروں کے افیئر کی خبریں منظر عام پر آئیں جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری،ثنا جاوید اور عمیر جسوال شامل ہیں۔اس لسٹ میں اب اچانک دانیال راحیل اور فریال محمود کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

جن کے درمیان دوستی کچھ عرصہ پہلے ہی شروع ہوئی لیکن دونوں نے پہلی ملاقات میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دانیال راحیل اور فریال محمود کی دوستی کچھ عرصہ اس وقت شروع ہوئی جب وہ ایک کمرشل کے لئے ترکی گئے تھے۔دونوں کے درمیان بہت کم وقت میں انڈر سٹینڈنگ ہوئی جس کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کی یہ دوستی پیار میں بدل گئی اور اب انہوں نے شادی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

فریال محمود اور دانیال راحیل نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔دانیال راحیل کی والدہ سیمی راحیل نے ’کھوج‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی بھی کرنے والے ہیں۔ سیمی راحیل نے بتایا کہ شادی سادگی سے ہوگی لیکن ابھی اس کا وقت طے نہیں کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...