سالانہ ایشین میڈیا ایوارڈ تقریب 20جنوری کو الحمراء میں ہو گی

سالانہ ایشین میڈیا ایوارڈ تقریب 20جنوری کو الحمراء میں ہو گی

  



لاہور(پ ر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے سالانہ ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب 20جنوری کو الحمراء ہال1 شاہراہ قائد اعظم میں سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ کی صدارت میں ہوگی، مہمان خصوصی وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹر ز اور شعبہ صحافت سے وابستہ لیونگ لیجنڈز ہونگے۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی نے بتایا کہ تقریب13جنوری کو ہونا تھی لیکن موسمی وجوہات اور قومی و بین الاقومی حالات کے مدنظر ملتوی کردی گئی تھی

مزید : میٹروپولیٹن 1