سید فضل شاہ کے لکھے گیتوں کی سنچری مکمل‘ البم جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ
لاہور(پ ر)سید فضل شاہ نے اپنے لکھے ہوئے گیتوں کی سینچری مکمل کرلی اور بہت جلد ان کے لکھے ہوئے گیتوں کی البم مارکیٹ میں آجائے گی معروف شاعر سیدفضل شاہ نے کہا کہ انھوں نے درجنوں فلموں کیلئے گیت لکھے ہیں۔انکے لکھے ہوئے گیت بہت مشہور ہوئے ہیں نئے اور پرانے گلوکاروں نے انکے گیت گاء کر شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔
ہے معروف شاعر سید فضل شاہ کے لکھیے ہوئے گیت فلم اچھو بادشاہ،جٹ چلیا کچہری،حاکو،یار دیس پنجاب دا میں گائے جا چکے ہیں۔اب گام پروڈکشن کی پیش کی جانے والی فلم میں موسیقار اشفاق علی،تابو ذولفقار علی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔سید فضل شاہ نے اردو اور پنجابی فلموں کیلئے گیت لکھے ہیں جس کو عوام نے بے حد پسند کیا ہے۔