الحمراء آرٹ میوزیم پوراہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ‘ وزیٹرر کی تعداد بڑھ گئی

  الحمراء آرٹ میوزیم پوراہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ‘ وزیٹرر کی تعداد بڑھ گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء آرٹ میوزیم 7روز کھلا رکھنے کا فیصلہ، ویزیٹرز کی تعداد میں اضافہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے آرٹ سے محبت کرنے والوں کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ کیا،یہاں 118عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے 300فن پارے موجود ہیں جن سے ہزار ہاسالہ تہذیب وتمدن وثقافت جھلکتی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہا9نایاب فن پاروں کو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے پر بڑی محنت کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ملاقات کے دوران بتایایہ میوزیم آرٹ سے محبت کرنے والوں کیلئے مرکز ی حیثیت رکھتاہے اس لئے ہم خصوصی فوکس کر رہے ہیں

عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش، صادقین، شاکرعلی،ایس صفدر،حنیف رامے،شمزر، احمد پرویز،کولن ڈیور اوراسلم کمال کے فن پارے دیکھنے والوں کو فکری غذا فراہم کررہے ہیں۔جمئی انجینئر،میر ی کترینا، کامل خان،ممتاز،انا مولیکا احمد،سعید اختر،زبیدہ آنی،خالد اقبال جیسے مستند مصور کاکام بھی اس میوزیم کے زنیت ہے۔الحمراء آرٹ میوزیم نئی نسل کو اپنی عظمتِ رفتہ سے جوڑرہا ہے،سکالزر،محقق،طالب علم،مورخ باقاعدہ اس ادارہ سے استفادہ کر رہے ہیں۔اطہرعلی خان نے کہاکہ الحمراء آرٹ میوزیم نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،فن پارے اعلی ٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ الحمراء آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہاہے۔الحمراء آرٹ میوزیم دیکھنے کیلئے کالجز،یونیورسٹوں کو باقاعدہ مدعو کردیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1