علامہ راجاناصر عباس جعفری سے متحدہ علماء محاذ کی تعزیت

علامہ راجاناصر عباس جعفری سے متحدہ علماء محاذ کی تعزیت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی وسیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری، آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کے صدر ذاکراہلبیت علامہ سید سجادشبیر رضوی،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پیر احمدعمران مرشدی نقشبندی، علامہ عبدالخالق فریدی،متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی وسیکریٹری جنرل محمدشکیل قاسمی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ علی کرارنقوی، علامہ قرۃ العین عابدی ودیگر نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصرعباس جعفری کی ہمشیرہ محترمہ کے سانحہء ارتحال پر اپنے گہرے رنج وغم ودلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان ومتعلقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں راجاناصر عباس جعفری سے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ علماء محاذ کے تمام اراکین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...