سندھ حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، ریاض حیدر

سندھ حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، ریاض حیدر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے سال نو پر بھی سندھ حکومت کا ڈئینگی کے مرض پر قابو نہ پائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں کراچی کے 80 سے 85 شہری 8 دن کے اندر ڈینگی کا شکار ہوئے سال نو پر بھی کراچی میں ڈینگی وائرس پر قابو نہ پایا گیا شہر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات مچھر مار اسپرے کرنے کو تیار نہیں جن علاقوں میں اسپرے کیا گیا افسوس ان اسپرے کے لیے معیاری ادویات کا استعمال نہیں ہوا سندھ حکومت کا ڈینگی کنٹرول پروگرام بھی باقی پروگرام کی طرح ناکام ہوگیا انہوں کہا کہ سندھ کے وزرا ڈینگی خاتمے کے لیے موسم کی تبدیلی کا انتظار کررہے تھے حکام کے وعدے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے سرد موسم میں بھی روزانہ درجنوں ڈئینگی کیسز سامنے آرہے ہیں کراچی میں ڈینگی وائرس کی پھیلتی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت سندھ انسداد ڈینگی پروگرام اور محکمہ صحت اور بلدیاتی ادارے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی سے قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں شہر میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور ہزاروں افراد اب تک ڈینگی وائرس کی وجہ سے بیمار ہو چکے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر