کراچی،جمعرات کا دن سیزن کا سرد ترین ثابت ہوا

  کراچی،جمعرات کا دن سیزن کا سرد ترین ثابت ہوا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے،جمعرات کا دن سیزن کا سرد ترین ثابت ہوا اور پارہ 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، سردی کی لہر آئندہ دو روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرما کا سرد ترین دن رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہیگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر