کراچی: ایس ایچ اوپر حملے، اہلکار کے قتل کا ملزم گرفتار

کراچی: ایس ایچ اوپر حملے، اہلکار کے قتل کا ملزم گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس نے 2 سال قبل ایس ایچ او کلفٹن پر حملہ کرنے اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سابق ایس ایچ او کلفٹن چوہدری شاہد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت اکرام اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ ملزم اکرم اللہ 2018 میں سابق ایس ایچ او کلفٹن چوہدری شاہد پر قاتلانہ حملے میں ملوث تھا، حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہدایت اللہ شہید اور ایس ایچ او زخمی ہوگئے تھے۔ایس پی کلفٹن کے مطابق ملزم اکرم اللہ کا ساتھی شاہ حسین گزشتہ سال پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا اور ملزم اکرم اللہ واردات کے بعد سے آبائی علاقے کی جانب فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزم اکرم اللہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر