انٹرنیشنل کانفرنس مریضوں کی سودمند ثابت ہوگی، پروفیسر مکرم علی

انٹرنیشنل کانفرنس مریضوں کی سودمند ثابت ہوگی، پروفیسر مکرم علی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)دو روزہ بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کے دور رس اثرات ہونگے، آئندہ ہر برس زیادہ بہتر نتائج کی حامل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، یہ فیصلہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی پاکستان چیپٹر کے پروفیسر سید مکرم علی کی صدارت میں جاری اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں اعظم خان، ڈاکٹر سمیر قریشی،ڈاکٹر شہاب اللہ خان، ڈاکٹر سلمان لودھی، ڈاکٹر راحت ناز سمیت دیگر پاکستانی اراکین کے علاوہ نارتھ امریکا چیپٹر کے صدر ڈاکٹر عرفان سلیمان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں 23اور 24دسمبر کو منعقد ہونے والی دو روزہ تحقیقی کانفرنس میں امریکا، سعودی عرب، قطر اور عمان سمیت مختلف ممالک میں موجود، پاکستان نژاد ماہرین نے اپنی تحقیق کا نچوڑ پیش کیا، پروفیسر سید مکرم علی نے کہا کہ پاکستان اور خصوصا طب کے طلبا کے لیے یہ کانفرنس ممدو معاون ثابت ہوگی، انہو ں نے کہا کہ جے ایس ایم یو المنائی کے قیام کامقصد دنیا بھر میں موجود سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا کی ہر قسم کی صلاحیتوں کو پاکستان میں مریضوں اور طبی تعلیم کی بہتری کے لیے مفید طور پر استعمال کرنا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس کانفرنس بڑے پیمانے پر تین روزہ بین الاقومی تحقیقی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں طبی تعلیم کے طلبا کے سامنے نئے دروازے کھولے جائیں گے، بلکہ انہیں ریسرچ کے لیے دنیا کے دیگر ملکوں میں بھیجنے کی راہیں بھی ہموار کی جائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...