بینک الحبیب گولف ٹورنامنٹ کے پہلے دن ایم نعیم کی کامیابی

بینک الحبیب گولف ٹورنامنٹ کے پہلے دن ایم نعیم کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک الحبیب کے نویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2020کا پہلا رانڈ بروز جمعرات 9جنوری کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ پشاور کے ایم نعیم 67 کے اسکور پر 7 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے۔ آج کی دوسری پوزیشن پاکستان کے قومی گولفر ایم شبیر اور کراچی گولف کلب کے شہباز مسیح نے 68- 4 انڈر پار کے ساتھ حاصل کی۔ گزشتہ سال کے دفاعی چیمپین مطلوب احمد 71- 1 انڈر پار کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کر پائے۔ آج کراچی گولف کلب میں جزوی بادل چھائے رہے اور پاکستان بھر سے آنے والے گولفرز بہترین حد نگاہ کے ساتھ کھیلے۔ گولف کورس کی بہترین حالت کے باعث گولفرز نے پِن پر کھل کر حملے کیے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلنے والوں کو ٹورنامنٹ کے دوران پہلا ہول ان ون کرنے والے خوش نصیب کے لیے رکھی گئی نئی ٹویوٹا کار جیتنے کے لیے ابھی مزید تین دن دستیاب ہیں۔ اس سال ٹورنامنٹ کے چیمپین کا فیصلہ 12جنوری 2020بروز اتوار کھیلے جانے والے فائنل رانڈ میں ہوگا جس کے فورا بعد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی۔