محمد حسین محنتی سے جمعیت سندھ  کے ناظم اسد قریشی کی ملاقات

محمد حسین محنتی سے جمعیت سندھ  کے ناظم اسد قریشی کی ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی سے جمہوریت کو فروغ اور نظریاتی سیاست و افراد سازی میں پیش رفت ہوگی۔ جمعیت نوجونانوں کی نظریاتی، فکری تربیت کے ساتھ ان کے اندر تقریر، تحریر اور انتظامی امور کی صلاحیتوں کو بھی ابھارنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے کیونکہ مستقبل کے چیلنجز کے مقابلہ کیلئے صالحیت کے ساتھ صلاحیت بھی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی کی قیادت میں قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ حیدرآباد جمعیت کے ناظم قاضی حسن اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ صوبائی ناظم اسد قریشی نے جماعت اسلامی سندھ کے امیر کو طلبہ یونین،جمعیت کی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت ملک و قوم کے مفاد میں ہوتی ہے۔ جمعیت نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں پر امن ماحول سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...