مردہ قرار دیے جانے کے بعد زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئی

مردہ قرار دیے جانے کے بعد زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کردیا تھا تاہم مردہ خانے میں خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں۔اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا تاہم رشیدہ بی بی انتقال کرگئی ہیں۔عباسی شہید کی سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمی کوثر نے کہا کہ گزشتہ روز مردہ قرار دیے جانے کے بعد غسل کے دوران کھڑی ہونے والی خاتون رشیدہ بی بی انتقال کرگئی ہیں، رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر