پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری

  



کراچی(آئی این پی)  سندھ ہائیکورٹ    نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر اوگرا، وزارت پیٹرولیم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ عرفان عزیزکی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ بے جا اضافے سے عوام کو مشکلات کا اضافہ ہے، حکومت نے 16 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیدو مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے،ایک بار 25 پیسے جبکہ دوسری بار 35 پیسہ کمی گئی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جب پیسوں کی کرنسی ختم ہوگئی ہے تو پیسوں میں ٹرانزیکشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 65 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 نوٹس جاری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر